پاکستان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورۂ کی باضابطہ دعوت دے ڈالی

پاکستان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورۂ کی باضابطہ دعوت دے ڈالی
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: پاکستان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورۂ پاکستان کی باضابطہ دعوت دے دی۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم سے پاکستانی ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے ملاقات کی اور مہاتیر محمد کو دورے کی دعوت دی۔نفیس ذکریا نے کہا ہےکہ ملائیشیا کے وزیراعظم 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ ملائیشیا کے نتائج سے مطمئن ہیں، پاکستانی ہنرمند افرادی قوت کی ملائیشیا بھیجنے کا جائزہ لیا جائے، ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔