عوام شکر ادا کرے حکومت کے 100 روز پورے ہوگئے : سراج الحق

عوام شکر ادا کرے حکومت کے 100 روز پورے ہوگئے : سراج الحق
کیپشن: image by facebook

خانیوال:سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے 100 روز پورے ہو گئے ہیں ، شکر ادا کرنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے خانیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو شکر ادا کرنا چاہئے کہ حکومت کے 100 روز پورے ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کو خود ہی اپنی ادائوں پر غور کرنا چاہئے ، آج لوگ حکومت کی کارکردگی کے بارے میں پوچھ رہے ہیں ، حکومت نے ایک ایسا کام نہیں کیا جو خود کارکردگی کے متعلق بتائے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حکومت کو سو دن اپوزیشن نے نہیں دیئے تھے ، عمران خان نے خود سو دن کے بعد تنقید کرنے کو کہا تھا ، سو روز میں صرف چیزوں کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ ہوم ورک مکمل نہیں ہے شاید منزل کا تعین نہیں کیا گیا جس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔