مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے: فیاض الحسن چوہان

مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے: فیاض الحسن چوہان
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، انھیں آئندہ سکھ ووٹ نہیں ملیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جس طرح پروپیگنڈہ کیا وہ غلط ہے، پوری دنیا کے سکھ پاکستان کی حمایت میں خوش ہیں۔صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سیاست میں کرپشن کو فروغ دیا، لیکن اب نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار ختم ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اس ملک کی چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس لیے عمران خان کی قیادت میں حکومت لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی، اور حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔فیاض الحسن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ہے، پاکستان پُر امن ملک ہے اور یہ نوجوت سنگھ سدھو نے بھی کہا۔


خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی سو دن پورے ہونے پر ایک شان دار تقریب منعقد کی گئی، جس میں تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے خطاب کیا۔