پولیس نے دباؤ ڈال کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا، مفتی کفایت

پولیس نے دباؤ ڈال کر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا، مفتی کفایت
کیپشن: نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا کوئی فائدہ نہیں، مفتی کفایت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

مانسہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ان پر دباؤ ڈال کر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کروایا۔ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر اسپتال مانسہرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ان پر حملہ کرنے والوں کا مقصد زدوکوب کر کے انہیں ڈرانا بھی ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے نقاب پوش کون تھے، یہ معلوم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مانسہرہ میں نامعلوم افراد نے مفتی کفایت اللہ کی گاڑی کو ٹکر ماری جس کے بعد 5 افراد نے آہنی راڈ سے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ ان کے بیٹے اور ایک ساتھی بھی زخمی ہوئے۔