فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا

فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: فروغ نسیم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے مقدمے کی پیروی کے لیے مستعفی ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون و انصاف کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں فروغ نسیم سے حلف لیا۔ تقریب میں وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے تین روز پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ وہ سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے مقدمے کی پیروی کے لیے مستعفی ہوئے تھے۔

کیس لڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی منظوری دی جس پر انہوں نے آج حلف اٹھا لیا۔