لاہور میں رکشہ میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

لاہور میں رکشہ میں دھماکہ، 7 افراد زخمی

لاہور: چوبرجی کے قریب رکشے میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ چوبرجی کے علاقے میں ایک رکشے میں ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق رکشے کے قریب سے بال بیرنگ ملے جبکہ واقعہ کی جگہ سے ملنے والے مواد کا معائنہ کیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سیدو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایس پی سول لائنز کے مطابق رکشے والے کے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ اس نے شیرا کوٹ سے سواری اٹھاکرسمن آباد اتاری، رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ وہ بیت الخلا جانے کے لیے اترا تو دھماکہ ہوگیا۔

ایس پی سول لائنز دوست محمد، ڈی ایس پی،ایس ایچ او اور متعلقہ پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ۔پنجاب سائنس فرانزک لیب، سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت تمام متعلقہ ادارے تحقیقات شروع کردیں۔