اگر شاہ رخ خان پروپوز کرتے تو شادی کرلیتی،کاجول

اگر شاہ رخ خان پروپوز کرتے تو شادی کرلیتی،کاجول

ممبئی:بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے کہ اگر شاہ رخ خان انہیں شادی کے لیے پروپوز کرتے تو میں ان سے شادی کرلیتی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اداکارہ کاجول نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے متعدد سوالات کے جواب دیئے۔

اِس سیشن کے دوران مداحوں نے کاجول سے ان کے فلمی ساتھی اداکار یعنی شاہ رخ خان سے متعلق سوال کیے، ایک مداح نے سوال کیا کہ ’اگر آپ اپنے شوہر یعنی اجے دیوگن سے نہیں ملتیں تو کیا آپ شاہ رخ خان سے شادی کرتیں؟مداح کے اِس سوال کے جواب میں کاجول نے بھی دلچسپ جواب دے دیا، اداکارہ نے لکھا کہ ’اگرشاہ رخ خان پوچھ لیتے تو۔۔؟


ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کو اجے دیوگن یا شاہ رخ خان میں سے کسی ایک کو اپنی فلم میں ساتھی اداکار لینا پڑے تو آپ کس کو لیں گی؟ اِس سوال کے جواب میں کاجول نے کہا کہ’صورتحال پر انحصار کرتا ہے۔‘

ایک مداح نے پوچھا کہ آپ اپنے اور شاہ رخ خان کے تعلق کو ایک جملے میں بیان کریں؟ اداکارہ نے کہاکہ ’زندگی بھر کے لیے دوست۔‘ایک اور مداح نے کہا کہ آپ اپنے بہترین دوست شاہ رخ خان کو ایک لفظ میں بیان کریں تو اِس پر کاجول نے لکھا کہ ’مشہور۔‘دوسری جانب ایک مداح نے کاجول سے ان کے پہلے Crush کے بارے میں پوچھا تھا تو اداکارہ نے کہا کہ جس سے میری شادی ہوئی ہے یعنی اجے دیوگن میرے پہلے Crush ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے بہترین جوڑی سمجھا جاتا ہے، اِس جوڑی نے ایک ساتھ کام کرکے بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں، ’دِل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’بازی گر‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘ جیسی فلموں نے اِن کی جوڑی کو مداحوں میں بے حد پسند کروایا ہے، جس کے بعد بہت سے مداح تو یہ کہتے ہیں کہ شاہ رخ خان اور کاجول ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔