وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے، سموگ کا نوٹس بھی لے لیا

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کرینگے، سموگ کا نوٹس بھی لے لیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سموگ کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کاکل اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سموگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے تدارک کے لئے حکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس کل طلب کرلیا، سموگ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر ایوان وزیراعلی میں بریفنگ دی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات سمیت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

ملاقات میں پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی زیر غور آئیں گی۔ وزیراعظم ایوان وزیراعلی میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔