اوگرا کی پٹرولیم قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے لٹر تک کمی کی سفارش

اوگرا کی پٹرولیم قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے لٹر تک کمی کی سفارش
کیپشن: سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: عوام کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 90 پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش کر دی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان کرے گی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی ہے جس میں پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے40 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 83 پیسے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی، سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل پر18 روپے، پٹرول پر 15 روپے، مٹی کے تیل پر 6 اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔