وزیر اعظم نے ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم نے ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کیا، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹ لیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے۔

 
تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ  آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں اور نہ ہی اپنے رفقا کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں۔ جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتحب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔