پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پیٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: اوگرانے یکم دسمبر سے 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ نومبر کے وسط کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا رجحان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یکم دسمبر سے پیٹرول 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت پونے 3 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی میں کمی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار بھی رکھ سکتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔