بیگم صفدر اعوان سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں، فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدر اعوان سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: بیگم صفدر اعوان سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں، فیاض الحسن چوہان
سورس: فوٹو فائل

لاہور: صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ملک دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے۔اپنی کرپشن، لوٹ مار اور ٹکے ماری بچانے کے لیے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کا درد ہوتا تو موجودہ حالات میں جلسہ نہ رکھتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگم صفدر اعوان، مولانا فضل الرحمن سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا مجھے قوی امید ہے کہ ان سب کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے۔ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں ساری پی ڈی ایم قیادت کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام اور اپنی ذات کی حفاظت کے دوہرے معیار رکھنے والے قوم کے مخلص کیسے ہو سکتے ہیں۔ زرداری خاندان کے گھر میں دعوت کے لیے ٹیسٹ کروانا لازم اور عوام کو جلسوں کی ترغیب دینا انکا دوہرا معیار ہے۔