پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں دھند ، کئی جگہ پر موٹر وے بند کردی گئی

پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں دھند ، کئی جگہ پر موٹر وے بند کردی گئی

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں دھند نے پنجے گاڑھ لئے ۔تاحد نگاہ کم ہونے پر کئی مقامات پر موٹروے بند کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کے سبب سڑکوں پر آمدورفت متاثر ہوئی ہے ۔

دھند کے باعث تاحد نگاہ انتہائی کم ہونے پر  موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ بھی بند ہے ۔

موٹر وے پولیس کاکہنا ہے کہ موٹر وے تاحد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے بند کیا گیا ہے ۔ دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی موٹر وے، ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی تاہم فی الحال شہری جی ٹی روڈ کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں ۔

 موٹر وے حکام نے عوام کو دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور گاڑیوں کی رفتار مناسب رکھیں ۔