لمبی موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج

لمبی موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج
سورس: file

اسلام آباد: ایف بی آر نے5 منٹ سے لمبی موبائل کال پر ٹیکس واپس لینے کا سندھ ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نیو نیوز کے مطابق ایف بی آر نے درخواست میں استدعا کی کہ سندھ ہائیکورٹ کا 18 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،5 منٹ کی کال کے بعد 75 پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی قانون کے مطابق ہے ۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے ۔ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے بل کو ہائیکورٹ غلط قرار نہیں دے سکتی ہے ۔مختلف موبائل کمپنیوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے ٹیکس ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔