احساس پروگرام کے نام پر انگوٹھے لگواکر سمیں جاری کروانے والا گینگ گرفتار

احساس پروگرام کے نام پر انگوٹھے لگواکر سمیں جاری کروانے والا گینگ گرفتار
سورس: file

اسلام آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے احساس پروگرام کے نام پر غریب لوگوں سے انگوٹھے لگوا کر سمیں جاری کرانے والا دو مردوں اور تین خواتین پر مشتمل گینگ گرفتار کرلیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ایف آئی اے سائبر نے احساس پروگرام کے نام شہریوں سے دھوکا دہی کرنے والا  گینگ گرفتار کیا ہے۔ گینگ لوگوں کو احساس پروگرام کا جھانسا دے کر ان سے انگوٹھے لگواتا تھا۔انگوٹھوں کے ذریعے ملزم  مختلف نیٹ ورکس کی سمیں ایکٹی ویٹ کرواتے تھے اور ان سموں کو جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کردیتے تھے۔

گرفتار گینگ کے قبضے سے ٹوٹل 2350سمز برآمد کر لی گئی ہیں جن میں سے 1980 سم جیکٹس ایسی ہیں جو بیچی جاچکی تھیں وہ بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف لوگوں کے 40 اصل شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ 

گرفتار افراد میں سید عبدالغفور، ماریہ رحمان، گلناز بی بی، راضیہ اورفاروق شامل ہیں۔ایف آئی اے اسلام آباد سائبر کرائم سیل نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں