وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اراکین اسمبلی کی ملاقات 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اراکین اسمبلی کی ملاقات 

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے اراکین اسمبلی  نے  ملاقات کی ہے ،ملاقات کرنے والو ں میں سینئر سیاستدان سلیم بریار،رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار، ایم این اے ریاض فتیانہ،ایم پی اے آشفہ ریاض اور احسن ریاض فتیانہ شامل تھے۔

ملاقات میں حلقوں میں جاری ترقیاتی پروگرام اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  کا کہنا تھا کہ  ہر حلقے میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں ،آپ سب میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا   جلد سیالکوٹ اور کمالیہ کا دورہ کروں گا،   ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔  پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں۔  پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا  ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی،عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں