پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور  اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں۔

والدہ کی وفات کی اطلاع بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی، انہوں نے مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔

ایک اور پوسٹ میں  انہوں نے  لکھا 'میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں  ساتھ ساتھ ہیں '۔اداکارہ نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست   کی ہے ۔

  خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں اور اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ جبکہ ان کی بیٹی اور  بشریٰ انصاریکی بہن  اداکارہ سنبل شاہد مئی 2021 میں  عالمی وبا کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں