عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں توڑنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے

 عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں توڑنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے

لاہور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان آئندہ ہفتے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ ہفتے ویڈیولنک  کے ذریعے پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے ،جس کے لیے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس  طلب کرلئے گئے ہیں ۔


ذرائع کے مطابق  کے  پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعہ اور  پنجاب  کی پارلیمانی پارٹی کا  اجلاس ہفتہ کو ہوگا ،عمران خان  ارکان کو  موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی آئیندہ کی حکمت عملی سے  آگاہ کریں گے۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں