ہم عمران خان کیساتھ ہیں، پنجاب میں اقتدار کا خواب دیکھنے والوں کے پاس نمبر ہی پورے نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

ہم عمران خان کیساتھ ہیں، پنجاب میں اقتدار کا خواب دیکھنے والوں کے پاس نمبر ہی پورے نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں ہیں، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین سلیم بریار، احسن سلیم بریار، ریاض فتیانہ، آشفہ ریاض اور احسن ریاض فتیانہ شامل نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس دوران حلقوں میں جاری ترقیاتی پروگرام اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر حلقے میں ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں، آپ میری ٹیم ہیں، مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، میں بہت جلد سیالکوٹ اور کمالیہ کا دورہ کروں گا، ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا اور ملک بچانے کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، جو ملک بچانے نکلے تھے اب ان سے اپنی سیاست بھی نہیں بچ رہی، پنجاب میں اقتدار کے خواب دیکھنے والی اپوزیشن کے پاس نمبر ہی پورے نہیں ہیں، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں