وزیراعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت

وزیراعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی اہم ملاقات ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، خاص طور پر صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے معاملہ پر ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے مشاورت ہوئی ، مشاورتی اجلاس کی صدارت حمزہ شہباز نے کی ، اجلاس میں پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی اور شازیہ عابد ، ن لیگ کے عطااللہ تارڑ اور ذیشان رفیق سمیت دیگر شامل تھے ۔ مشاورتی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کس دن جمع کروائی جائے، اس پر مشاورت ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں