وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف برطانیہ روانہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف برطانیہ روانہ

اسلام آباد:اہم ترین پیش رفت کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی،مسلم لیگ ن میں نئی سیاست حکمت عملی طے پانے لگی ، وزیرخارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ سے خصوصی طیارے پر جدہ چلے گئے ۔جہاں وہ نوازشریف سے ملاقات کریں گے ۔نوازشریف بھی وطن لوٹنے کے بجائے لندن جائیں گے ،جہاں اہم مشاورت کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی لندن روانہ ہوگئے ہیں ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف برطانیہ روانہ ہو گئے۔وزیرخارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے ، جہاں وہ نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

نوازشریف نے ایک بارپھر وطن واپسی ملتوی کردی ، وہ جدہ سے لندن جائیں گے ، جہاں اہم مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ، سعودی عرب قیام کے دوران نوازشریف کو مفاہمت کی سیاست کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ نوازشریف کی لندن سے 2 نومبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے ، جہاں 3 نومبر کو احتساب عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔