پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاک سری لنکا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاک سری لنکا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گے

لاہور:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ 2009ئے کے حادثے کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے کا اقدام کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے ،پاکستانی عوام کرکٹ کے کھیل سے دیوانگی کی حد تک لگاﺅ رکھتے ہیں ۔

یہاں انٹر نیشنل مقابلے ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ کرکٹرز کوسپورٹ کرنے کے لئے خصوصی طو رپر پاکستان آیا ہوں ۔ میں دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کھیلوںکے لئے پر امن ملک ہے اورورلڈ الیون کے بعد سری لنکن ٹیم کا یہاں آنا اس کا ثبوت ہے۔

انہوںنے کہا کہ 2009ءکے حادثے کے باوجود سری لنکا کے کھلاڑیوںنے پاکستان آکر بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور سب اس کے شکر گزار ہیںاس سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہو گی۔انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کی کارکردگی حوصلہ افزاءہے ۔

یہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ایک دن آئے گا جب پاکستان باکسنگ کے میدان میں بھی اپنا نام پیدا کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ برس باکسنگ لیگ کرانے کا منصوبہ ہے اور اس سے باکسنگ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا ۔