فیس بک کے نئے فیچرز ,گروپ ایڈمنز کےلئے خوشخبری

فیس بک کے نئے فیچرز ,گروپ ایڈمنز کےلئے خوشخبری

بیجنگ: فیس بک نے ایڈمنز کے لئے نئے فیچر اپ ڈیٹس کردیئے۔ کوئی بھی ممبر گروپ میں شیطانی کرے گا تو گروپ ایڈمن اسے فوری طور پر پوسٹ اور کمنٹ کرنے سے روک سکتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ گروپ کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایڈمن ایک ہی ہٹ میں اپنے زیرِ انتظام کئی گروپس سے بلاک بھی کر سکتا ہے۔

گروپ ایڈمنز اور ماڈریٹرز کو پہچاننے کے لئے بھی facebook نے کچھ نئے بیج متعارف کروا دیئے ہیں۔ گروپ میں شامل ہونےوالے ممبرز کےلئے ایڈمن کی جانب سے دی جانےوالی تعارفی پوسٹ میں فیس بک خودکار طریقے سے نئے ممبرز کو ٹیگ کردےگی۔

فیس بک نے members profile نامی فیچر بھی متعارف کروایا ہے جسکے ذریعے کوئی بھی گروپ ممبر کسی دوسرے ممبر کے نام پر کلک کرکے اسکے گروپ میں کی جانےوالی پوسٹ اور انفارمیشن کو دیکھ لے گا۔ اسکے علاوہ گروپ انسائٹس کے ذریعے مختلف پوسٹس کو ایسے وقت کےلئے شیڈول کیا جاسکتا ہے جب زیادہ سے زیادہ ممبر active ہوں۔ ان فیچرز کا مقصد فیس بک ایڈمنز کو گروپس سنبھالنے میں مدد اور members کی تعداد بڑھانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔