ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا پی ایس پی میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا پی ایس پی میں شامل

کراچی پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایک اور بڑا دھچکہ دےدیا، ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی پریس کانفرنس میں ڈپٹی میئر ارشد وہرا کی پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انیس قائم خانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فاروق ستار نے کہا تھا اگر ہمارے کسی رکن کو پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اجتماعی استفعے دے دیں گے، اب وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اور اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرائیں۔

صدر پی ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم پاکستان نے استعفے دیئے تو پاک سرزمین پارٹی ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ارشد وہرا کوپی ایس پی میں خوش آمدیدکہتاہوں، آج ایم کیو ایم پاکستان کی نظر میں ارشد وہرا برے لوگوں کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے، ہم نے ایم کیوایم سے کہا ہے اپنے اچھے اور برے لوگوں کی لسٹ دیں، ابھی ایک بڑی لائن لگی ہوئی ہے۔

ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرانے کہا کہ ہم نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ کیے ہوئے وعدہ پورے نہیں کیے، کراچی کے عوام کوکچھ نہیں دیا، کم وسائل کے باوجود کام ہوسکتا ہے، ایک سال صبر کیا قیادت کو بھی کہا، اس سے زیادہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتا تھا۔ارشد وہرا نے کہا کہ موجود وسائل میں بھی عوام کو کچھ نہ دے سکے، ذمےداری پوری نہیں کرسکتے تو بہتر ہے ذمےداری چھوڑدی جائے۔

منی لانڈرنگ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جاوں گا، ہر قسم کی تحقیقات کے لیے حاضر ہوں، مقدمے کا سامنا کروں گا۔ڈپٹی میئر شپ سے استعفے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو قانونی طریقہ کار ہے وہی اختیار کیا جائے گا۔اس موقع پر پی ایس پی کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔