پاک لنکا بڑا مقابلہ شروع،سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

پاک لنکا بڑا مقابلہ شروع،سری لنکا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

لاہور:سری لنکا ٹاس جیت کی ایک اور فیصلہ کر لیا،پاکستان کی ہو م سیریز ہو م آ گئی دہشت گردوں ایک بار پھر شکست دے دی گئی۔ ہزاروں تماشائیوں کے سامنے پاکستان اور سری لنکا کا تیسرا اور سیریز کا آخری ٹی 20 میچ شروع ہو گیا ۔لاکھوں کروڑوں شائقین کرکٹ گھروں میں ٹی وی میچ دیکھ رہے ہیں ۔

ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، تیسرے ٹی 20 میں سر ی لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

2009 میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گردی کی کارروائی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پاکستان پر بند ہو گئے تھے ،پاکستانی عوام اپنی پسندیدہ کھیل کو دیکھنے سے محروم ہو گئے رہ آ ج سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان آ کر پاکستان سے اپنی محبت کا ثبوت دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان ا?مد تاریخی موقع ہے،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی سپورٹ کے لئے پاکستان ا?ئے ہیں اور دوبارہ بھی اآئیں گے۔

لاہور میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم اوران کےکرکٹ بورڈ کےصدرکوپاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، نجم سیٹھی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ اگلےسال اپریل میں ایشیاکپ ایمرجنگ پلیئرپاکستان میں ہوگا، جس میںچھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔