عائشہ گلالئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری قتل

  عائشہ گلالئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری قتل

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری نورزمان کو خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری نورزمان کو خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

دوسری طرف پولیس نے عائشہ گلالئی کے سابق پرنسپل سیکریٹری نورزمان کے قتل کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کے مطابق نورزمان کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ نورزمان نے عائشہ گلالئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) اور صوبائی احتساب کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف درخواست دی تھی۔