پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی سری لنکا کو وائٹ واش کر دیا
لاہور: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی سری لنکا کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹی20 میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز کے بعد ٹی20 سیریز میں بھی سری لنکن ٹیم کو کلین سوئپ کر دیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی اوپنرز کو ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے بعد فخر زمان اور عمر امین نے ٹیم کو 50 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا لیکن 57 کے مجموعی اسکور پر فخر 27 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔تاہم فخر زمان 31 رنز بناکرآﺅٹہوئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد 91 کے مجموعی اسکور پر عمر امین بھی 45 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اوپنرز کے آﺅٹہونے کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، دونوں کھلاڑیوں نے 75 رنز کی شراکت قائم کی تاہم شعیب ملک 166 کے مجموعی اسکور پر 51 رنز بناکرآﺅٹہوگئے جب کہ بابر اعظم کی 34 رنز کی جارحانہ اننگز کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
دوسری طرف سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا ا?غاز دنوشکا گوناتھلاکا اور دلشان مناویرا نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، 10 کے مجموعی اسکور پر دلشان مناویراآﺅٹہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ون ڈاون آنے والے سدیرا سماراوکراما بھی 15 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
15 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد اوپننگ کے لیے آنے والے دنوشکا گوناتھلاکا بھی زیادہ دیر کریز پر کھڑے نہ رہ سکے اور محمد حفیظ کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب کہ بعد میں آنے والے کھلاڑی مہیلا اڈواتے بھی 57 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بناکرآﺅٹہوگئے۔ دوسان شناکا اور چتورنگا ڈی سلوا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم دوسان شناکا 54 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ دے بیٹھے جب کہ کچھ ہی دیر بعد چتورنگا ڈی سلوا بھی 106 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر آﺅٹہوگئے۔
کپتان تھسارا پریرا صرف 10 رنز پر ہی ہمت ہار بیٹھے اور حسن علی کی گیند پرآﺅٹہوکر پویلین لوٹ گئے، کپتان کے آﺅٹہونے کے بعد پرسانا اور پتھریانا بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور 143 کے مجموعی اسکور پر دونوں کھلاڑی پولین لوٹ گئے تاہم بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 144 رنز ہی بناسکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف کے حصے میں دو وکٹیں آئیں