اپر کوہستان میں مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

اپر کوہستان میں مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق
کیپشن: مسافر کوسٹر میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کوہستان: اپر کوہستان میں مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مسافر کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے راولپنڈی آ رہی تھی کہ تھانہ لوٹر کے قریب گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوسٹر میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن دور افتادہ پہاڑی سلسلے میں اندھیرے کے باعث ریسکیو سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ کھائی سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے اور آئی جی خیبر پختونخوا سے رابطے میں بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میتوں کو آبائی علاقوں تک پہنچانے کیلئے انتظامات کر رہے ہیں۔