گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت،ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور
فائل فوٹو

اسلام آباد:گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف متفرق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مظہر جاوید ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے شائع ہوئے جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور اس حوالے سے اصل کیس جلد مقرر کیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس 18 دسمبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔