سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس کے 5 اعلیٰ افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

سانحہ ماڈل ٹاؤن، پولیس کے 5 اعلیٰ افسران کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
کیپشن: افسران میں معروف واہلہ، طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، آفتاب پھلروان اور عمران کرامت بخاری شامل ہیں۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں پنجاب حکومت نے مزید 5 اعلیٰ پولیس افسران کو او ایس ڈی بنا دیا۔پنجاب میں حال ہی میں تعینات ہونے والے آئی جی پولیس امجد جاوید سلیمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے دو روز بعد ہی 17 اکتوبر کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا تھا جن میں ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ اسی تناظر میں 4 ایس پیز کا پہلے ہی تبادلہ کیا جا چکا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں ایس ایس پی اور ایس پی رینک کے 5 افسران کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ او ایس ڈی بنائے جانے والے افسران میں معروف واہلہ، طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، آفتاب پھلروان اور عمران کرامت بخاری شامل ہیں۔