باجوڑ کے علاقے چہار منگ میں دھماکہ ، سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں تشویشناک خبرآگئی

باجوڑ کے علاقے چہار منگ میں دھماکہ ، سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں تشویشناک خبرآگئی
فائل فوٹو

باجوڑ: باجوڑ کے علاقے چہارمنگ میں دھماکا میں 3 لیویزاہلکارزخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے دھماکے پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڈ کے علاقے چہارمنگ میں دھماکے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے،دھماکے میں تحصیلدارنواگئی کی گاڑی کونشانہ بنایاگیا، واقعہ میں تحصیلدارعبدالحسیب محفوظ رہے۔

 دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے دھماکے پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔