آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ،سرفراز ٹی20 کے دوسرے کامیاب کپتان بن گئے

آسٹریلیا کیخلاف کلین سوئپ،سرفراز ٹی20 کے دوسرے کامیاب کپتان بن گئے
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

دبئی:آسٹریلیا کے خلاف کلین سوئپ کرکے سرفراز احمد ٹی 20 انٹرنیشنل کے دوسرے بہترین کپتان بن گئے۔

سرفراز 30میچز میں26 جیت کر رکی پونٹنگ کے ہم پلہ بن گئے۔ آسٹریلوی کپتان نے چھپن میچز میں اتنی فتوحات حاصل کیں۔سرفراز احمد کی زیرِ قیادت پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20سیریز میں تین صفر سے کلین سوئپ مکمل کرلیا۔ جس کے بعد سرفراز احمد کی قیادت میں تیس میچز میں پاکستان کی فتوحات کی تعداد چھبیس ہوگئی۔

پاکستانی کپتان مسلسل دس سیریز جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان بھی ہیں۔اورسرفرازاحمد ٹی20 انٹرنیشنل کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے چھپن میچز میں چھبیس فتوحات حاصل کیں۔

سرفرازاحمد نے تیس میچز میں ان کا ریکارڈ برابر کر دیا اور بدھ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک فتح حاصل کرکے وہ پونٹنگ سے آگے نکل جائیں گے۔ٹی20 انٹرنیشنل کے کامیاب ترین کپتان بھارت کے ایم ایس دھونی ہیں۔جنہوں نے72 میچوں میں سے اکتالیس میں فتح حاصل کی ہے۔