مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قومی اسمبلی ایک مرتبہ پھر متحرک ، قرارداد منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کر دی ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی ہے ۔قرارداد کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کمیشن قائم کرے ، یاد رہے کہ 27 اکتوبر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 71 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا گیا ، وادی میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور شدید مظاہرے بھی کیے گئے ۔