آئی جی پنجاب نے چھ پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

آئی جی پنجاب نے چھ پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
کیپشن: image by facebook

لاہور:آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے 6پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر سی پی او رپورٹ کرنے کے ہدایت کر دی۔

جن افسران کو سی پی او رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے ان میں ، ایس ایس پی آر آئی بی، فیصل آباد ریجن، محمد معروف مسعود صفدر، ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ محمد طارق عزیز، ایڈیشنل ایس پی قصور، سید عبدالرحیم شیرازی، کمانڈنٹ لاہور رنگ روڈپولیس، عمران کرامت، ایڈیشنل ایس پی مدینہ ٹاﺅن، فیصل آباد، آفتاب احمد اور پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد، محمد ندیم شامل ہیں۔