ڈاکٹروں کا نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا

ڈاکٹروں کا نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا
کیپشن: file photo

لاہور: سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو صحت کی سنگین صورتحال کے باعث ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا ہے ۔

 میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹ لیٹس 45 ہزار سے کم ہوگئے تھے تاہم اب ان کے پلیٹ لیٹس میں بہتری ہوئی اور 25 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کو دل کے عارضے کی ادویات کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی لہٰذا انہیں ہارٹ اٹیک کے بعد دی جانے والی دوائی بندکردی گئی تھی جس کے بعد ان کی پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ جائے گی۔

سابق وزیراعظم کو دانت برش کرنے اور شیو بنانے سے منع کیا گیا تھا جس پر انہوں نے الیکٹریکل شیور سے شیو بھی بنائی۔