لاہور میں آزادی مارچ کے استقبال کیلئے شہرکے 10مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے جائیں

لاہور میں آزادی مارچ کے استقبال کیلئے شہرکے 10مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے جائیں

لاہو رمیں آزادی مارچ کے استقبال اور قیام و طعام کا حتمی شیڈول تیار کرلیا، آزادی مارچ کے استقبال کیلئے شہرکے 10مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے جائیں ۔

 تفصیلات کے مطابق ٹھوکرنیاز بیگ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما آزادی مارچ کا استقبال کریں گے جبکہ منصورہ ملتان چونگی میں جماعت اسلامی پاکستان ، کھاڑک سٹاپ سبزہ زارمیں جے یو آئی (ایف)، چوک یتیم خانہ ملتان روڈ پر پاکستان پیپلز پارٹی، چوبرجی چوک میں پاکستان مسلم لیگ استقبال کریگی جبکہ اے این پی بھی معاونت کرے گی ، داتا دربارپر جمعیت علمائے پاکستان، بتی چوک راوی روڈپر جمعیت اہل حدیث پاکستان، شاہدرہ چوک پرجمعیت علماءاسلام کے زیراہتمام پاکستان مسلم لیگ، شاہدرہ سٹیشن پرپاکستان پیپلز پارٹی، مینار پاکستان پرجمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت استقبال کرے گی ۔

آزادی مارچ کے تمام قافلوں کا قیام مینار پاکستان، بادشاہی مسجد اور قرب و جوار کی مساجد و مدارس میں ہو گا، البتہ مرکز جن مہمانوں کے حوالے سے ہدایات دے گا ان کےلئے خصوصی طور پر جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز راوی روڈ اور مرکزی دفتر جے یو آئی جامعہ مدنیہ کریم پارک میں قیام و طعام کا انتظام ہو گا۔استقبالیہ کیمپوں، مینار پاکستان اور قافلے کے راستے میں مختلف مقامات پر آزادی مارچ کے شرکاءپر پھول نچھاور کئے جائیں گے اور شرکاءکے لئے کھانے اور پانی کا انتظام ہو گا۔

آزادی مارچ کے لاہور پہنچنے پر مینار پاکستان (آزادی چوک پل) پر جلسہ عام ہو گا، جس سے مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے، قائدین کے خطابات کےلئے موبائل سٹیج کا بھی انتظام کیا گیا ہے، 30 اکتوبر کی صبح قافلوں کی روانگی مینار پاکستان سے ہو گی، روانگی کے وقت مرکزی قائدین کی تقاریر کےلئے سٹیج جمعیت اہل حدیث کے مرکزی دفتر کے سامنے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔