مودی کو منہ کی کھانا پڑ گئی ،دوٹوک جواب مل گیا

مودی کو منہ کی کھانا پڑ گئی ،دوٹوک جواب مل گیا

ممبئی :پاکستان کی طرف سے مودی کے کیلئے فضائی حدود کی بند ش کیخلاف بھارتی سر کار نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن میں درخواست دائر کی جسے آئی سی اے او نے مسترد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سر کار نے مودی کے طیارے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی ،مودی نے بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہونا تھا جس کیلئے پاکستان نے انکار کر دیا تھا .

پاکستان کی طرف سے فضائی حدود کی بندش پر مودی سر کار نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آر گنائزیشن سے مدد طلب کی لیکن انہوں نے یہ کہہ کر درخواست مسترد کر دی کہ قومی رہنماوں کو لے جانے والی پرواز ریاستی طیارے کے زمرے میں آتی ہے اور وہ عالمی ادارے کے دائرہ اختیار میں نہیں۔