سب میرین کیبلز میں خرابی, پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوگئی

 سب میرین کیبلز میں خرابی, پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوگئی
کیپشن: Image Source : File Photo

لاہور: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہوگئی ہے۔

 

تفصیلات  کے مطابق ، پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان میں صارفین سے معذرت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ پی ٹی سی ایل کی ٹیکنکل ٹیمیں انٹرنیٹ سروس کی بحالی میں مصروف عمل ہیں۔

 

انٹرنیشنل سب میرین کیبلز میں پیدا خرابی کی وجہ سے پاکستان بھر میں اس وقت تک مسائل کا سامنا رہے گا جب تک ان کا فالٹ دور نہیں کر دیا جاتا کیونکہ IMEWE اور SEAMEWE 4 نامی کیبلز پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کا 50 فیصد وزن اٹھاتی ہیں۔ یہ دونوں کیبلز تکنیکی خرابی کا شکار ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہو چکی ہے۔