معروف بھارتی اداکارہ غیر اخلاقی کام کرتے پکڑی گئی

immoral acts,indian actress caught,mumbai police
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی :بھارت میں منشیات سمیت غیر اخلاقی کاموں کا دھندہ بھی عروج پر ہے اور پولیس نے فائیو سٹار ہوٹل سے معروف اداکارہ کو غیر اخلاقی کام کرتے ہوئے پکڑ لیا۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے اہلکاروں کو گاہک کے روپ میں ہوٹل بھیجا، جہاں پر انہوں نے ایک انٹرنیشنل بیلی ڈانسر اور 2 ٹی وی اداکاراؤں کے لئے10 لاکھ روپے میں ڈیل کی۔


 پولیس کے مطابق یہ ڈیل ہونے سے جسم فروشی کی بات کی تصدیق بھی ہوگئی جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا اور وہاں سے 3 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارکی گئی لڑکیوں میں ایک بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ بھی شامل ہے۔


 پولیس نے اداکارہ کا نام بتانے سے گریز کیا ہے اورکہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معروف اداکارہ کا نام سامنے لایا جائے گا۔کچھ عرصہ پہلے حیدر آباد بھارتی پولیس نے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں چھاپہ مار کر قبیح دھندے میں مصروف گینگ کو پکڑا تھا۔


 اس گینگ میں تیلگو فلموں کی 24 سالہ اداکارہ رچا سکسینا اور بنگالی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی 20 سالہ اداکارہ سبھرا چیٹرجی شامل ہیں۔
حیدر آباد پولیس کے ڈپٹی کمشنر رادھاکشن راؤ کے مطابق پولیس کی جانب سے بنجارہ ہلز کے علاقے میں 2 فائیو سٹار ہوٹلز پر چھاپے مارے گئے۔