صدف کنول کی نئی تصاویر،ٹرولز نے توپوں کا رخ اداکارہ کی جانب کرلیا

sadaf kanwal,trolls,actress,new look,photos,instagram
تصویر:صدف کنول انسٹاگرام

لاہور:پاکستا نی اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی نئی تصاویر نے ایک مرتبہ پھر ٹرولرزکی توپوں کا رخ اپنی جانب کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شہروز سبزواری کی دوسری بیوی بننے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی نظروں میں تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل صدف کنول کو ایک مرتبہ پھر ٹرولرز نے اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے ۔

صدف کنول سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے نشانے پر اس وقت آئیں جب انہوں نے اپنی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرا م پر شیئر کی ۔

صدف کنول نے مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی جبکہ اداکارہ نے اس تصویر کو کوئی کیپشن نہیں دیا ۔جیسے ہی اداکارہ نے تصویر شیئر کی تو ٹرولز نے اپنی توپوں کو سیدھا کرلیا اور اداکارہ پر تان لیا۔

نعمان نامی انسٹا ہینڈل نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’آپ کی شکل اتنی منحوس کیوں لگتی ہے‘۔

نازیہ بھٹ نے کہا کہ ’کسی اچھے خاندا ن میں شادی کرتی تو لوگ تمہاری بھی عزت کرتے اور آج اتنی گالیاں نہ کھانی پڑتی‘۔

جہاں صدف کنول کی تصویر پر تنقید کی گئی تو وہیں تعریفیں کرنے والوں کی بھی کمی نہ تھی۔اداکارہ اریبہ حبیب اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے صدف کنول کی مسکراہٹ کی تعریف کی گئی ۔

اس تصویر کے علاوہ ماڈل و اداکارہ صدف کنول کی ان تصاویر کو لیکر بھی کافی تنقید کی جارہی ہے جن میں انہوں نے اپنے بالوں کو مختلف رنگ دیکر انداز اپنایا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی کامیاب ماڈلز میں شمار ہونے والی صدف کنول نے  انسٹاگرام پر باقی ساری ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا، صدف کنول انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ماڈل ہیں۔

2014 سے  فیشن انڈسٹری کا اہم حصہ  سمجھی جانے والی صدف کنول نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ چند فلموں اور ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے۔

انہوں نے 2017 کی فلم ’بالو ماہی‘ میں اہم کردار نبھایا تھا، جبکہ اس ہی سال وہ کامیاب فلم ’نامعلوم افراد 2‘  کے ڈانس نمبر میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔

وہ فیشن کی دنیا میں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں جبکہ صدف کنول نامور اداکارہ ندا ممتاز کی بھانجی ہیں۔