سندھ میں سکول دوبارہ بند ہونے کے حوالے سے سعید غنی نے اہم ترین بات کردی 

Saeed Ghani spoke about the reopening of the school
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عالمی وبا ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ اس لیے کچھ نہیں پتا کہ سکول دوبارہ کب بند ہوجائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے  سعید غنی نے کہا کہ تمام شعبوں کے مقابلے میں سکولوں میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جارہاہے ۔ عالمی وبا کے دوران  سب سے زیادہ نقصان تعلیم کے حوالے سے ہوا ۔

سکول بند رہے  ۔ عالمی وبا ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے ۔ ہمیں نہیں  پتا کہ دوبارہ سکول کب بند کرنا پڑیں ۔ 

صوبائی وزیر کا کہناہےتھا کہ ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر بھی تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں ۔ سندھ میں 40 ہزار سکول ہیں ، ہمیں کسی این جی او کے رحم و کرم پر نہیں رہنا چاہیے ۔ 

ہمیں یہ سہولتیں دیگر سرکاری سکولوں میں بھی فراہم کرنی ہیں ، یہ سو فیصد ممکن نہیں ہے ۔ لیکن ہماری کوشش ہے کہ پچاس فیصد سکولوں میں بھی اگر یہ سہولت دے دیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔