اسلام مخالف مواد، مسلمان فرانس کو تاریخی جرائم کی سزادیں: مہاتیر محمد

Mathair Muhammad, Malayasia,
کیپشن: فائل فوٹو

کوالالمپور: اسلام مخالف مواد کے خلاف ترک صدر کے بعد ملائیشیا کے دبنگ سابق وزیراعطم مہاتیر محمد بھی میدان میں آ گئے۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے فرانس کے خلاف شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان سے نہیں لگتا کہ وہ مہذب ہے۔

ٹویٹر پر ملائیشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے لکھا کہ فرانسیسی صدر نے ایک غصیلے فرد کے عمل کا الزام پوری امت مسلمہ پر تھوپنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لحاظ سے مسلمانوں کو بھی اب حق پہنچتا ہے کہ وہ فرانس کو تاریخی جرائم کی سزا دیں۔

bc805f928c1b748bf18f0d8b8e9574c9

مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ فرانس نے اپنی تاریخ میں لاکھوں مسلمانوں کو قتل کیا مگر مسلمانوں نے قصاص کے قانون پر عمل کرتے ہوئے فرانسیسیوں سے بدلہ نہیں لیا۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا قانون کسی کی توہین کا حق نہیں دیتا۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر کوئی فرد کسی دوسرے شخص کو جا کر برا بھلا کہنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ مغرب اپنی اقدار ہم پر تھوپنے کی کوشش نہ کرے اور مغرب کا یہ عمل مسلمانوں کی آزادی چھیننے کے مترادف ہے۔ مغرب اپنے مذہب سے تو دور ہو چکا ہے مگر انہیں دوسرے مذاہب کی توہین نہیں کرنی چاہیے۔

واضح رہے اس سے پہلے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھی دبنگ انداز میں کہا تھا کہ اسلام مخالف مواد سے متعلق ہمارا جواب وہی ہے جو اہل مدینہ نے دیا تھا “طلع البدر علینا”۔