تحریک انصاف کی حکومت 2021  نہیں بلکہ 2028 تک رہے گی :فواد چوہدری

Fawad Chaudary,PTI,National Assembly,PMLN,PDM,PPP
کیپشن: Image Source :File Photo

 اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا  کہ اپوزیشن ہمیں جنوری 2021 میں کیا جنوری 2028 میں بھی کہیں نہیں بھیج سکتی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بعض لوگ فٹ بال کھیلتے کھیلتے ایوان میں آگئے ہیں، اپوزیشن گلی گلی پھر رہی ہے، کبھی اِس گلی کبھی اس گلی، حکومت پر تنقید ضرور کریں مگر ریاست کو نشانہ نہ بنائیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئین میں آرٹیکل 53 اسپیکر کی تکریم سے متعلق ہے، اسپیکر کا آفس جب سے بنا ہے اس کی عزت کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 53 کہتا ہے کہ اسپیکر کی کرسی کا احترام لازم ہے، اپوزیشن اس ایوان کے تقدس کی زیادہ بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین جلسے ہوئے اور تین بیانیے سامنے آئے ہیں، پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوا کہ فوج اور عدلیہ ملک کے مخالف ہیں، نواز شریف کا مسئلہ 8 کیس ہیں۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر کیسز حل ہو جائیں تو فوج بھی ٹھیک اور عمران خان بھی بہترین وزیراعظم بن جائیں گے۔