بریکنگ: سوات میں سکول وین کو حادثہ، 20 بچے زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

school-van-crashes-in-swat-20-children-injured-hospitalized
کیپشن:   FILE PHOTO

مینگورہ: سوات کے علاقے کبل میں سکول وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 20 بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے بچوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔