فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل

فیصل خان آفریدی آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے فیصل خان آفریدی کو شوذب رضا کی جگہ آئی سی سی امپائرنگ پینل میں شامل کرلیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے فیصل خان آفریدی کو شوذب رضا کی جگہ انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل کر لیا ہے تاہم شوذب رضا پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں بدستور ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ 

پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق فیصل خان آفریدی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض کے ساتھ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کیا کریں گے۔ 

واضح رہے کہ 43 سالہ فیصل خان آفریدی تین ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میچز، تین ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میچز،17 فرسٹ کلاس، تیرہ لسٹ اے میچزکے ساتھ 23 ٹی 20 میچز بھی امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔