ٹی ایل پی کا احتجاج، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ 

ٹی ایل پی کا احتجاج، وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے احتجاج کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  کل قوم سے خطاب کریں گے اور جو وزیر اعظم کہیں گے وہی حکومت کی پالیسی و بیانیہ ہوگا۔ 

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تحریک لبیک کے احتجاج اور مذاکرات کے حوالے سے اب تک جو ہوا ہے اس بارے میں قوم کو بتائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ٹی ایل پی نے 19 اکتوبر سے لاہور میں دھرنا دیا ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ جمعہ کو ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کیا تھا لانگ مارچ گوجرانوالہ سے آگے پہنچ چکا ہے حکومت نے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے دریائے جہلم کے پل پر کنٹینر لگادیے ہیں۔