پنجاب حکومت کا این اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ

پنجاب حکومت کا این اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ
کیپشن: پنجاب حکومت کا این اے 133 کا ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب ملتوی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرلیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کوخط لکھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے پرتشدد لانگ مارچ شروع کر رکھا ہے اور مظاہرین کے تشدد سے کئی پولیس اہلکارشہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی ضمنی الیکشن ری شیڈول کرنےکی سفارش کی ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث ضمنی الیکشن ری شیڈول کیا جائے۔ 19 نومبر کو خادم حسین رضوی کی برسی بھی ہے اور امن وامان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں 5 دسمبر کو پولنگ شیڈول ہے۔