جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کر دیا

جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کر دیا
کیپشن: جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: جماعت اسلامی یوتھ نے اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جماعت اسلامی نے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کیا تھا۔ بے روزگاری مارچ اسلام آباد ڈی چوک میں ہونا ‏تھا جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈی چوک میں خصوصی خطاب کرنا تھا۔ ‏

مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ موجودہ حالات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ منصورہ میں سراج الحق کی ‏زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ‏ مارچ میں ملک بھرسے بیروزگار نوجوانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا ہے تھا کہ پاکستان کا جغرافیہ آزاد ہوا ہے اور نظام آزاد نہیں ہوا جس نظام سے ‏نجات کے لیے کروڑوں لوگوں نے جدوجہد کر کے پاکستان بنایا تھا آج بھی وہی نظام ہرادارے میں رائج ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغربی جمہوریت سے اسی طرح پناہ مانگتے ہیں جیسے شیطان سے پناہ مانگتے ‏ہیں ہم اسی جمہوریت کے حامی ہیں جو قرآن و حدیث کے تابع ہو۔