پاکستان میں کورونا سے ایک مریض دم توڑ گیا

پاکستان میں کورونا سے ایک مریض دم توڑ گیا

لاہور: موسم کے تیور بدلتے ہی پاکستان میں کورونا کے کیسز میں بھی اضافہ ہونے لگا ، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک مریض دم توڑ گیا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 953 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 52 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی مثبت شرح 0.58 فیصد رہی ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے متاثر 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں