عمران خان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر عابد زبیری کو مبارکباد

عمران خان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر عابد زبیری کو مبارکباد

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر عابد زبیری کو مبارکباد دی پیش کی ہے ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد جاوید کو ہرا کر بیرسٹر عابد زبیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر بن گئے ہیں ۔

حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری نے 1347 ووٹ حاصل کئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ ملے ۔ عابد زبیری نے ملک بھر کے 12 پولنگ اسٹیشنز میں خالد جاوید پر اکثریت حاصل کی ۔

نیو نیوز کے مطابق حیدر آباد سے عابد زبیری کو 42 ، خالد جاوید کو 25 ، بہاولپور سے عابد زبیری 53 ، خالد جاوید 28 ، ڈیرہ اسماعیل خان سے عابد زبیری 16 ، خالد جاوید کو 13 ، ملتان سے عابد زبیری کو 44 ، خالد جاوید کو 24 اور سکھر سے عابد زبیری کو 24 اور خالد جاوید کو 13 ووٹ ملے ۔

مصنف کے بارے میں